01 دسمبر 2021
تازہ ترین
فواد چودھری کا سپریم کورٹ بار کو غیر جانبدار رہنے کا مشورہ

فواد چودھری کا سپریم کورٹ بار کو غیر جانبدار رہنے کا مشورہ

اسلام آبادٜ وزیراطلاعات فواد چودھری نے سپریم کورٹ بار کو غیر جانبدار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس اور سینئر ججوں کے بعد کانفرنس کا اختتام مفرور شخص کی تقریر سے ہوا، یہ ججوں اور عدلیہ کی توہین کے سوا کچھ نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ آج عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مجھے مدعو کیا گیا تھا ، مجھے بتایا گیا ہے کہ کانفرنس کا اختتام ایک مفرور ملزم کی تقریر سے ہو گا، ظاہر ہے یہ ملک اور آئین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، اس لئے میں نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟