01 دسمبر 2021
تازہ ترین
شرح سود میں اضافہ مستحکم گروتھ کے ہدف کیلئے کیا ، گورنر سٹیٹ بینک

شرح سود میں اضافہ مستحکم گروتھ کے ہدف کیلئے کیا ، گورنر سٹیٹ بینک

لاہورٜ گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران مہنگائی اور کرنٹ اکائونٹ خسارے میں اضافہ ہوا ہے، بڑھتی ہوئی قیمتوں کے استحکام کی کوششیں جاری ہیں جبکہ مستحکم گروتھ ہمارا ہدف ہے اور شرح سود میں اضافہ اسی مقصد کے تحت کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے ساتھ  میں سٹیٹ بینک کی طرف سے مانیٹری پالیسی میں بنیادی شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کئے جانے کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں، اس سال ہماری گروتھ پانچ فیصد ہوگی، ہماری معاشی ترقی کی رفتار بڑھ رہی ہے، اس سال معاشی ترقی کا ہدف5فیصد طے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں اضافہ ہورہا ہے، ہمارا ہدف مستحکم گروتھ ہے، پچھلے دو ماہ میں مہنگائی، کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھا ہے، یہ ہماری پچھلی توقعات سے زیادہ تھا، گروتھ کی بہتری کے لئے ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے، کچھ لوگوں کے تحفظات بھی ہیں، ہمیں خود بھی مہنگائی، ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے تحفظات تھے، ہمیں امید ہے جو قدم اٹھایا ہے اس سے ڈیمانڈ میں موڈریشن ہوگی اور ہمارا کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم ہوگا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟