28 نومبر 2021
تازہ ترین
دوریاں مٹانے کیلئے پاک بھارت تجارت کھلنی چاہئے، نوجوت سنگھ سدھو

دوریاں مٹانے کیلئے پاک بھارت تجارت کھلنی چاہئے، نوجوت سنگھ سدھو

نارروالٜ بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور راہداری مکمل کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی انتظامات کے معترف ہیں، دوریاں مٹانے کے لئے تجارت کھلنی چاہئے۔ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور نوجوت سنگھ سدھو سمیت سیکڑوں سکھ یاتریوں نے بابا گورونانک کے جنم کی تقریبات میں شرکت کی۔ پاکستان نے 3000بھارتی سکھوں کو ویزے جاری کئے گئے تھے۔ نوجوت سنگھ سدھو اور دیگر شخصیات کرتار پور کے راستے تقریبات میں شرکت کے لیے کرتار پور پہنچیں اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ نوجوت سنگھ سدھو نے لنگر خانہ میں دیگر سکھ یاتریوں کےساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور حکومت کے انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا۔ نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اتنا بڑا منصوبہ تیار کیا، جس پر میں ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ واجپائی جب پیار محبت کی بس لے کر آئے تھے دونوں پنجاب خوش یو گئے تھے، جس طرح کے وزیر اعظم عمران خان نے دانشمند سوچ دکھائی ہے، اسی طرح ورچوئل ٹورازم کی پکار بھی سنیں گے کیونکہ ورچوئل ٹورازم ہے ہمارے ملکوں کے تقدیر بدل سکتا ہے، اگر ہماری تجارت کھلتی ہے اور راستے کھلتے ہیں تو اس سے دونوں ملکوں کے کسانوں کو فائدہ ہو گا۔ بھارتی کانگریس کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری زبان بھی ایک ہے، کلچر بھی ایک ہے، پہلے پہل کی اور کرتار پور مکمل ہوا، دوریاں مٹانے کے لئے تجارت کھلنی چاہئے، جب یورپ میں جنگ ہوئی تو اٹلی، جرمنی تشدد کرتے رہے کروڑوں جان ضائع ہوئی، جب جنگ ختم ہوئی تو ان کو سوچ آئی سارے یورپ نے ایک ویزے پر بارڈر پر کھول دیا، برطانیہ، فرانس، آسٹریا، پولینڈ نے ملکر ایک کرنسی بنائی، آج وہ زبردست کرنسی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آپس میں بھائی چارہ چاہتا ہوں، دونوں طرف سے دروازے کھلنے چاہئیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟