30 نومبر 2021
تازہ ترین
6 ماہ میں مہنگائی کم ہو جائے گی، فواد چودھری کا دعویٰ

6 ماہ میں مہنگائی کم ہو جائے گی، فواد چودھری کا دعویٰ

اسلام آبادٜ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئندہ چھ ماہ میں ملک میں مہنگائی میں کمی آجائے گی۔ پہلی دفعہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ جہلم میں شجرکاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو اگلے الیکشن کی نہیں بلکہ اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے سوچتا ہے۔ عمران خان نے پہلے کے پی میں بلین ٹری سونامی سے درختوں کی اہمیت سے عوام کو شناس کروایا اور پھر وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد سب سے پہلے 10ارب درخت لگانے کے منصوبہ کا آغاز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے سانس اور کینسر کی بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے، سردیوں میں پورا لاہور دھند میں گم ہوجاتا ہے، ماضی میں کسی نے ماحول پر توجہ نہیں دی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟