01 دسمبر 2021
تازہ ترین
سٹیزن پورٹلٜ عوامی مسائل کے حل میں جعلسازی کے مرتکب افسروں کیخلاف کارروائی

سٹیزن پورٹلٜ عوامی مسائل کے حل میں جعلسازی کے مرتکب افسروں کیخلاف کارروائی

اسلام آبادٜ سٹیزن پورٹل پر عوامی مسائل کے حل میں جعل سازی کے مرتکب سرکاری افسروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا میں متعدد سرکاری افسران معطل کر دیئے گئے۔ کارروائی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کی گئی۔ پی ایم ڈی یو رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 154، کے پی کے 86، سندھ کے 3اور وفاق کے 11افسروں کے ڈیش بورڈز کی تحقیقات میں پنجاب کے 44سرکاری اہلکار جعل سازی کے مرتکب قرار پائے گئے۔ خیبر پختونخوا میں جعل سازی میں ملوث ہونے پر چیف سیکرٹری نے 39، آئی جی پنجاب نے 45، آئی جی کے پی نے 10اور آئی جی سندھ نے 3سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سرکاری اہلکاروں کی جعلی سازی کی رپورٹ کا وزیراعظم نے سخت نوٹس لیا۔ چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟