30 نومبر 2021
تازہ ترین
پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

ڈھاکہٜ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔ ڈھاکہ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دی، قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کا 109رنز کا ہدف 18.1اوور میں 2کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا، بابر اعظم صرف ایک رن بناکر آئوٹ ہوگئے جس کے بعد فخر زمان اور محمد رضوان نے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، محمد رضوان نے 39جبکہ فخرزمان نے 57رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی بدولت قومی ٹیم نے 19ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟