01 دسمبر 2021
تازہ ترین
پوگو سٹک پر لگاتار5کاریں پھلانگنے کا نیا ریکارڈ قائم

پوگو سٹک پر لگاتار5کاریں پھلانگنے کا نیا ریکارڈ قائم

لندن: امریکی نوجوان پوگو سٹک جمپر نے اپنی سٹک پر لگاتار پانچ گاڑیوں کو پھلانگ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ٹک ٹاک پر پوگوٹائلر کے نام سے مشہور ٹائلر فلپس امریکی ایکس پوگو ٹیم کے سرگرم رکن ہیں۔ انہوں نے لندن میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ گاڑیوں کو پھلانگا ہے۔ اس سے قبل ان کے ساتھی ڈالٹن سمتھ اسی کاوش میں اپنا ٹخنہ تڑوا بیٹھے تھے۔ 2019میں ڈالٹن نے چار کاروں کو پھلانگا تھا۔ اس کے جواب میں ٹائلر نے لندن کی پانچ ٹیکسیوں کو عبور کیا ہے۔ اس طرح وہ کامیاب رہے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔ اس کے لیے ٹائلر نے پوگو اسٹک کی لمبائی احتیاط سے منتخب کی اور جیت کا نقشہ ذہن میں جمایا۔ تاہم جب وہ ٹیکسیوں کے پاس میدان میں پہنچے تو تھوڑے مخمصے کے شکار تھے۔ لیکن یکے بعد دیگر پانچ کاروں کو پھلانگ لیا اور اس پر بہت مسرور ہوئے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے انہیں باضابطہ طور پر اعزازی سند بھی دیدی ہے۔ اب ٹائلر مزید حوصلے سے سرشار ہوکر پانچ سے زائد کاروں کو عبور کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ وہ بہت جلد اس کی مزید تیاریاں شروع کریں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟