30 نومبر 2021
تازہ ترین
کلبھوشن سے متعلق بل بھارت بھیجنے کا راستہ نہیں، شہزاد اکبر

کلبھوشن سے متعلق بل بھارت بھیجنے کا راستہ نہیں، شہزاد اکبر

اسلام آبادٜ مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کلبھوشن سے متعلق بل سزا پر عملدرآمد کا راستہ ہے، کلبھوشن کو نکالنے کا راستہ نہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں شہزاد اکبر نے کہا کہ براڈ شیٹ کے معاملے پر کارروائی ہونے جارہی ہے، ایف آئی اے نے ریکارڈ مانگا تو نیب نے تحفظات کا اظہار کیا، وزارت قانون نے رائے دی کہ نیب سے تحقیقات ہو سکتی ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا نوازشریف کی حوالگی کے لئے یو کے کو درخواست دینا 10سال تک ٹرک کی بتی کے پیچھے لگنے جیسا تھا، نوازشریف کو برطانوی قوانین کے تحت بے دخل کرانے کے لئے تین خطوط لکھے، برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بتایا نواز شریف کے وزٹ ویزا میں توسیع نہیں ہو سکتی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟