01 دسمبر 2021
تازہ ترین
عمران نیازی کی بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف

عمران نیازی کی بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف

اسلام آبادٜ مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی پاکستان میں بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے۔ شہباز شریف کے زیرصدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں اپوزیشن چیمبر میں ہوا، جس میں  مشترکہ اجلاس میں حکومت کے قانون سازی بلڈوز کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا اور  متحدہ اپوزیشن کے حکومتی قانون سازی عدالت میں چیلنج کرنے پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کی فسطائیت اور آئین دشمنی کو چیلنج کریں گے۔ اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انتخابی اصلاحات اتفاق رائے کے بغیر ہوئیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟