30 نومبر 2021
تازہ ترین
سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

لاہورٜ ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو امریکی ڈالر کم ہو گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 858ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، کوئٹہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600روپے کا اضافہ دیکھا اور نئی قیمت ایک لاکھ 24ہزار 600روپے ہوگئی۔ دوسری طرف 10گرام سونے کی قدر 514روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6ہزار 824روپے ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟