01 دسمبر 2021
تازہ ترین
پہلا ٹی ٹونٹیٜ پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

پہلا ٹی ٹونٹیٜ پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

ڈھاکہٜ پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 4وکٹوں سے شکست دیدی۔ بنگلہ دیش کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا تاہم دونوں اوپنر صرف 22رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے جب کہ چوتھے اور پانچویں نمبر پر آنے والے حیدر علی اور شعیب ملک بھی بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے۔ 24رنز پر 4وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی جس کے بعد فخر زمان اور خوشدل نے مزاحمت کی اور سکور کو آگے بڑھایا، دونوں کے درمیان 56رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم فخر 34رنز بناکر آئوٹ ہو گئے جبکہ کچھ ہی دیر بعد خوشدل بھی 34رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔ خوشدل اور فخر کے آئوٹ ہونے کے بعد محمد نواز اور شاداب خان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 30رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت قومی ٹیم نے 127 رنز کا ہدف 19.2اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز محمد نعیم اور سیف حسن نے کیا تاہم دونوں اوپنر خاص آغاز فراہم نہ کرسکے اور صرف 10رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، ون ڈا¶ن آنے والے کھلاڑی نجم الحسن بھی صرف 7رنز بنا سکے اور آئوٹ ہوگئے۔ پاکستان کی شاندار بولنگ کے آگے بنگلہ دیشی کھلاڑی بے بس دکھائی دئیے تاہم مہدی حسن اور عاطف حسین نے مزاحمت کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 127رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 22رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ شاداب اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟