30 نومبر 2021
تازہ ترین
کملا ہیرس کو امریکہ کی پہلی خاتون صدر بننے کا موقع مل گیا

کملا ہیرس کو امریکہ کی پہلی خاتون صدر بننے کا موقع مل گیا

نیویارکٜ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو امریکہ کی پہلی خاتون صدر بننے کا موقع مل گیا۔ کملا ہیرس مختصر مدت کے لیے امریکہ کی قائم مقام صدر ہونگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کا میڈیکل چیک اپ  شیڈول ہے۔ اس دوران ان کو بے ہوش کیا جائے گا۔ بے ہوشی سے پہلے صدر بائیڈن اپنے اختیار نائب صدر کملا ہیرس کو سونپیں گے۔ اس دوران امریکی فوج اور ایٹمی ہتھیاروں کی کمان کملا ہیرس کے پاس ہوگی۔ کملا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر ہیں اب پہلی خاتون قائم مقام صدر بھی ہونگی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟