01 دسمبر 2021
تازہ ترین
پاپ کورن سے بنایا ماحول دوست تھرموپول ایجاد

پاپ کورن سے بنایا ماحول دوست تھرموپول ایجاد

گوٹنجنٜ جرمن سائنسدانوں نے دس سالہ تحقیق کے بعد ایک ایسا تھرموپول ایجاد کرلیا ہے جو پاپ کورن سے بنایا گیا ہے۔ یہ کم خرچ ہونے کے علاوہ ماحول دوست بھی ہے یعنی استعمال کے بعد خودبخود تحلیل ہو کر بے ضرر مادّوں میں ٹوٹ جاتا ہے۔ پاپ کورن سے تھرموپول بنانے کا خیال گوٹنجن، جرمنی کی جارج آگست یونیورسٹی کے پروفیسر علی رضا خرازیپور کو آج سے دس سال پہلے آیا جب انہوں نے فلم دیکھتے دوران پاپ کورن کا ایک تھیلا خریدا۔ اس کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے اور بالآخر وہ پاپ کورن کے استعمال سے ایسا تھرموپول (ایکسپینڈڈ پولی سٹائرین یا ای پی ایس) فوم بنانے میں کامیاب ہوگئے جو کم خرچ ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست بھی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟