01 دسمبر 2021
تازہ ترین
مضر کولیسٹرول گھٹانا ہے تو انگور کھائیےٝ

مضر کولیسٹرول گھٹانا ہے تو انگور کھائیےٝ

لاس اینجلسٜ امریکی طبّی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ روزانہ صرف ایک پائو ٟ 252گرامٞ انگور یا کشمش کھانے سے جسم میں مضر کولیسٹرول کم ہوجاتا ہے۔ یہ بات انہوں نے 20صحت مند رضاکاروں پر محدود پیمانے کے آزمائشی مطالعے ٟ پائلٹ سٹڈیٞ کے بعد دریافت کی ہے جو 8ہفتے تک جاری رہا۔ رضاکاروں کی عمر 18سے 55سال کے درمیان تھی۔ بتاتے چلیں کہ انگور کے طبّی فوائد صدیوں سے ہمارے علم میں ہیں جبکہ جدید سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں کئی طرح کے مفید نباتاتی مرکبات یعنی فائٹو کیمیکلز پائے جاتے ہیں جن میں کیٹاچنز، پرو اینتھوسیانیڈنز، اینتھو سیانینز، لیوکو اینتھو سیانیڈنز، کوئرسیٹن، کیمپفیرول، سٹلبینز، ایلاجک ایسڈ اور ہائیڈروسنامیٹس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ انگور میں غذائی ریشہ ٟ فائبرٞ بھی بھرپور ہوتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟