30 نومبر 2021
تازہ ترین
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی رہا

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی رہا

لاہورٜ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی ختم کرکے انہیں رہا کر دیا ہے۔ ان کی رہائی کوٹ لکھپت جیل سے عمل میں آئی ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان نے سعد رضوی کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔ گزشتہ ماہ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ٹی ایل پی کے سیکڑوں کارکنوں کے خلاف درج مقدمات ختم کئے گئے، ٹی ایل پی پر سے پابندی ہٹائی گئی جبکہ گزشتہ ہفتے حکومت نے سعد رضوی سمیت ٹی ایل پی کے کئی رہنمائوں کے نام فورتھ شیڈول کی لسٹ سے بھی نکالے تھے۔ واضح رہے کہ سعد رضوی کو رواں برس اپریل کے وسط میں لاہور پولیس نے حراست میں لیا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟