01 دسمبر 2021
تازہ ترین
صنعتوں، سی این جی سٹیشنز، پاور پلانٹس کو 2ماہ گیس فراہمی بند کرنیکا فیصلہ

صنعتوں، سی این جی سٹیشنز، پاور پلانٹس کو 2ماہ گیس فراہمی بند کرنیکا فیصلہ

اسلام آبادٜ وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی  نے سردیوں کے لئے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کی تجاویز منظور کرلی ہیں۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں رواں موسم سرما کے دوران گھریلو اور  کمرشل صارفین کو گیس بحران سے بچانے کے لئے تجاویز پیش کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی کمیٹی نے کیپٹو پاور ، جنرل انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔ کابینہ کمیٹی نے گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، اس کے علاوہ ایکسپورٹ اور سیمنٹ سیکٹر کے لئے گیس کی فراہمی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے ، گیس کی رسد سے متعلق تجاویز آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کی جائیں گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟