15 ستمبر 2019
تازہ ترین
سری لنکا اورافغانستان کے درمیان میچ  بارش کے باعث روک دیا گیا

سری لنکا اورافغانستان کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

 کرکٹ ولڈ کپ کے ساتویں میچ میں سری لنکا کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔ کارڈف میں کھیلے جارہے افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ ولڈکپ کے ساتویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کوشل پریرا اور کرونا رتھنے نے کیا، دونوں اوپنرز نے 92 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی جس کے بعد کرونا رتھنے محمد نبی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی سری لنکن کھلاڑی کو زیادہ دیر وکٹ پر کھڑے نہ رہنے دیا، ون ڈاؤن آنے والے تھریمانے نے 25 رنز بنائے جب کہ مینڈس 2، انجیلو میتھیوز اور ڈیسلوا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، تھیسارا پریرا نے بھی صرف 2 رنز بنائے اور وہ رن آؤٹ ہوگئے۔ اسیرو اڈانا بھی 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور اوپننگ بلے باز کوشل پریرا کی ہمت بھی 78 رنز پر جواب دے گئی، ان کی اننگز مین 8 چوکے شامل تھے اور وہ راشد خان کا شکار بنے۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 4، دولت زردان، حامد حسن اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، افغانستان کو پہلے میچ میں آسٹریلیا جب کہ سری لنکا کو نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟