01 دسمبر 2021
تازہ ترین
فالج اور دماغی بیماریوں سے بچنے کےلئے روزانہ چائے اور کافی پیجیے

فالج اور دماغی بیماریوں سے بچنے کےلئے روزانہ چائے اور کافی پیجیے

تیانجن ٜ چینی طبّی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ جو لوگ روزانہ 2سے 3کپ کافی یا 3سے 5کپ چائے پیتے ہیں، ان میں فالج اور ڈیمنشیا (دماغی بیماریوں کے مجموعے) کا امکان بھی بہت کم رہ جاتا ہے۔ یہ نتائج انہوں نے 50سے 74سال کے 365682برطانوی شہریوں کے روزمرہ معمولات اور صحت سے متعلق ایک طویل مدتی مطالعے میں جمع کی گئی معلومات کا تںجزیہ کرنے کے بعد اخذ کیے ہیں۔ یہ مطالعہ 2006 میں شروع ہوا جس میں رضاکاروں کی بھرتی 2010 تک کی گئی جبکہ ان تمام افراد کی صحت پر2020تک نظر رکھی گئی۔ تمام رضاکاروں کی صحت سے متعلق معلومات یو کے بایوبینک نامی ڈیٹا بیس میں رکھی گئی ہیں جس تک دنیا کا کوئی بھی طبّی ماہر رسائی حاصل کرسکتا ہے۔ تیانجن میڈیکل یونیورسٹی چین کے یوآن عانگ اور ان کے ساتھیوں نے ان ہی اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیا، جس پر انہیں معلوم ہوا کہ روزانہ باقاعدگی سے چائے اور کافی پینے والوں میں یہ مشروبات نہ پینے والوں کی نسبت فالج کا خطرہ نمایاں طور پر کم تھا۔ بہترین اثرات اُن رضاکاروں میں دیکھے گئے جو روزانہ 2 سے 3 کپ کافی، 3 سے 5کپ چائے یا مجموعی طور پر چائے اور کافی کے 4سے6کپ پیتے ہیں۔ ان افراد میں فالج کا خطرہ، چائے اور کافی نہ پینے والوں کے مقابلے میں 32فیصد کم جبکہ ڈیمنشیا کا خطرہ 28فیصد کم دیکھا گیا۔ چائے اور کافی، دونوں کا اہم ترین مشترکہ جزو کیفین ہے جو اعصابی خلیوں اور دماغ کے درمیان پیغام رسانی کی رفتار بڑھاتے ہوئے دماغ کو کو عارضی طور پر تقویت پہنچاتا ہے۔ ایک کپ کافی میں اوسطاً 40ملی گرام جبکہ چائے کے ایک کپ میں 11گرام کیفین ہوتی ہے۔ پچھلے دس سال میں مختصر پیمانے پر کیے گئے بعض مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ کیفین کا استعمال ڈیمنشیا سے بچانے میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔ تازہ تحقیق اسی سلسلے کی ایک اور کڑی ہے جس میں ادھیڑ عمر اور بوڑھے افراد کی ایک وسیع تعداد کو شامل کیا گیا ہے۔ اگرچہ نئی تحقیق سے بھی ڈیمنشیا اور فالج سے بچائو میں کیفین کی اہمیت واضح ہوئی ہے لیکن اب بھی یہ جاننا باقی ہے کہ کیفین کس طرح سے دماغ اور خون کے بہا¶ کو بہتر بنا کر ہمیں اہم دماغی امراض سے محفوظ رکھتی ہے۔ نوٹ: اس تحقیق کی تفصیلات پبلک لائبریری آف سائنس (پی ایل او ایس) نیٹ ورک کے آن لائن ریسرچ جرنل پی ایل او ایس میڈیسن کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟