01 دسمبر 2021
تازہ ترین
الیکشن کمیشن سے ووٹنگ مشین پر کام شروع کرنے کا مطالبہ

الیکشن کمیشن سے ووٹنگ مشین پر کام شروع کرنے کا مطالبہ

اسلام آبادٜ حکومت نے آئندہ عام انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہی کرانے کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے الیکشن ترمیمی بل 2021ئ پر عمل درآمد کے لیے کام شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کے قانون کے بعد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ اس پر عمل درآمد کرے اور ای وی ایم کا انتخاب کرے، یہ واضح ہے کہ آئندہ عام انتخابات ٹیکنالوجی کی مدد سے ہونے ہیں جب کہ اپوزیشن عدالت جانا چاہتی ہے تو بالکل جائے۔ ان کا کہنا تھا قانون سازی کے حوالے سے اپنا کام کرنے کے بعد اب ہم الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے کہ وہ کون سی الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو سلیکٹ کرتی ہے۔ وفاقی وزیر ای وی ایم پر اپوزیشن کی تنقید کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اپوزیشن کا کام ای وی ایم کی مخالفت برائے مخالفت ہے، اپوزیشن کے مفاد میں نہیں کہ انتخابات شفاف ہوں، اپوزیشن عدالت جانا چاہتی ہے تو بالکل جائے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس اب بھی موقع ہے کہ وہ انتخابات کی شفافیت کے لیے الیکشن کمیشن کو اپنی تجاویز دے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟