01 دسمبر 2021
تازہ ترین
قادر خان مندوخیل پر قومی اسمبلی کے احاطہ میں داخلہ پر پابندی

قادر خان مندوخیل پر قومی اسمبلی کے احاطہ میں داخلہ پر پابندی

اسلام آبادٜ سپیکر اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے رکن قادر خان مندوخیل پر قومی اسمبلی کے احاطہ میں داخلہ پر پابندی لگادی۔ قادر خان مندوخیل پر پابندی جمعے کو ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے لیے ہوگی۔ سپیکر نے یہ کارروائی قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے رولز کے تحت تفویض اختیارات کے تحت کی ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن کو بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر قادر مندوخیل کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے تلخ کلامی ہوئی تھی، سپیکر نے کہا کہ اپنی حد میں رہیں، ورنہ معطل کر دوں گا، یہ کوئی طریقہ ہے؟۔ قادر مندوخیل کی جانب سے سخت بات کہے جانے پر سپیکر نے بلاول بھٹو زرداری سے کہا کہ انہیں اپنے ارکان کے رویے کا نوٹس لینا چاہئے کہ کیا ایسے عزت کی جاتی ہے سپیکر کی؟۔ جس پر بلاول بھٹو نے انہیں کہا کہ ہم ہمیشہ آپ کی اور آپ کے عہدے کی عزت کرتے ہیں۔ اور آپ کو بھی اپنے عہدے کی عزت کا خیال رکھنا چاہئے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟