01 دسمبر 2021
تازہ ترین
امید ہے پاکستان بھارت سہ ملکی سیریز میں مدمقابل ہونگے، رمیز راجہ

امید ہے پاکستان بھارت سہ ملکی سیریز میں مدمقابل ہونگے، رمیز راجہ

لاہورٜ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سیاسی کشیدگی کے باعث روایتی حریف ملک کیساتھ ابھی سیریز مشکل ہے لیکن امید کرتے ہیں دونوں ٹیمیں سہ ملکی سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔ تفصیل کے مطابق اپنے بیان میں رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز نہ ہونے کی وجہ دونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی ہے، جس کے باعث سیریز فوری طور پر ہونا مشکل ہے۔ اس کے باوجود میں آئی سی سی میٹنگ کے دوران میری بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی سے ملاقات ہوئی ہے جہاں پر سریز کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل شارجہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ کرکٹ سیریز ایسی چیز ہے جس پر متعلقہ حکومتوں کو کام کرنا ہے۔ یہ دونوں ممالک کے بورڈز کے ہاتھوں میں نہیں ہے، آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتی ہیں ، دو طرفہ کرکٹ کو سالوں سے روک دیا گیا ہے اور یہ کچھ ایسا ہے جس پر متعلقہ حکومتیں ہی کچھ بتا سکتی ہیں۔ دوسری طرف رمیز راجہ نے کہا کہ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی مل جانے کے بعد چیلنجز اور زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ بڑے ایونٹ کی میزبانی ملنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025کی میزبانی کریگا۔واضح رہے کہ گرین شرٹس اور روایتی حریف بھارت کے درمیان 8سال میں کوئی دو طرفہ سیریز نہیں ہوئی ہے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟