01 دسمبر 2021
تازہ ترین
اعتزاز احسن نے رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دیدیا

اعتزاز احسن نے رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دیدیا

لاہورٜ سینئر سیاستدان اعتزاز احسن نے رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق چیف جج کا بیان حلفی بظاہر بالکل بوگس ہے۔ لاہور ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ کوئی چیف جسٹس اس طرح کی ہدایات دے ہی نہی سکتا جس کو کوئی اور سن بھی رہا ہو، جسٹس فاروق صاحب بینچ میں بھی نہیں ہیں، وہ ملک میں بھی نہیں ہیں، وہ ملک سے باہر تھے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ بیان حلفی لندن میں جا کر بنایا جاتا ہے، آپ جانتے ہیں کہ لندن کس کا گڑھ ہے، لندن نواز شریف کا گڑھ ہے اس پر بہت شکوک و شبہات ہیں یہ کیلبری فونٹ، قطری خط کی طرح کا معرکہ ہے جو شریف خاندان کا معمول بن چکا ہے اس میں کوئی شک کی بات نہیں ہونے چاہئے کہ اس بیان حلفی کے پیچھے کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج تک اپنی منی ٹریل تو دے نہیں سکے نواز شریف چار قسم کی منی ٹریل نہیں دے سکے، نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اور بیان دیا، عوام سے خطاب میں اور بیان دیا، نواز شریف کا ایک صاحبزادہ کہتا ہے کہ الحمدللہ یہ جائیدادیں ہماری ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟