01 دسمبر 2021
تازہ ترین
مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کیلئے زمانہ امن میں حقیقی تربیت لازمیٜ آرمی چیف

مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کیلئے زمانہ امن میں حقیقی تربیت لازمیٜ آرمی چیف

راولپنڈیٜ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے زمانہ امن میں حقیقی تربیت لازمی ہے، آپریشنل ڈرلز کی مسلسل پریکٹس خطرات کے م¶ثر جواب کے لیے اہم ہے۔ آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں کا دورہ کیا اور کور لیول کی مشقوں کے اختتامی مرحلے کا مشاہدہ کیا۔ مشقوں کا مقصد آرمی وار گیمز کے آپریشنل تصورات کو جانچنا تھا۔ فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں، مختلف دفاعی و جارحانہ ٹاسک پورے کرنا مشقوں کا مقصد تھا۔ مشقوں میں وی ٹی فور ٹینک، فضائی مدد سمیت جدید ویپن سسٹمز کا استعمال کیا گیا۔ آرمی چیف نے مشقوں میں شریک دستوں کی آپریشنل تیاریوں اور پروفیشنلزم کو سراہا۔ آرمی چیف نے فوج میں نئے شامل کردہ چینی وی ٹی فور ٹینکوں کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے زمانہ امن میں حقیقی تربیت لازمی ہے، آپریشنل ڈرلز کی مسلسل پریکٹس خطرات کے م¶ثر جواب کے لیے اہم ہے۔ مشقوں کے علاقے میں آمد پر کور کمانڈر ون کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مشقوں پر جامع بریفنگ بھی دی گئی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟