01 دسمبر 2021
تازہ ترین
گندم کی نئی قیمت 2ہزار سے زائد مقرر ہونے کا امکان

گندم کی نئی قیمت 2ہزار سے زائد مقرر ہونے کا امکان

لاہورٜ حکومت پنجاب نے گندم کی امدادی قیمت بارے دوبارہ نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا، وفاق کو نئی سفارشات بھجوائی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کی امدادی قیمت پر نظر ثانی کے لئے آمادگی ظاہر کر دی۔ گندم کی نئی قیمت 2ہزار سے زائد مقرر ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا، پنجاب حکومت کی خصوصی کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت 2050روپے مقرر کرنے کی سفارش کی تھی، حکومت پنجاب کے حکام نے کمیٹی کے فیصلے کے برعکس وفاق کو 1950روپے کی سفارشات بھجوا دیں۔ وفاق نے اجلاس کے بعد 1975روپے من امدادی قیمت کا اعلان کیا تاہم نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات میں کسان اتحاد کے رہنمائوں نے 2200روپے فی من امدادی قیمت مقرر کرنے کی تجویز دی۔ وزیراعظم اور وزیراعلی نے کسان رہنمائوں سے ملاقات میں امدادی قیمت کا دوبارہ جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے، کچھ عرصے بعد نئی امدادی قیمت پر نظر ثانی کر کے اعلان کیا جائے گا، گندم کی نئی امدادی قیمت 2ہزار سے زائد مقرر ہونے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟