30 نومبر 2021
تازہ ترین
پاکستان میں چھپکلیوں کی 85اقسام، کوئی زہریلی نہیںپاکستان میں چھپکلیوں کی 85اقسام، کوئی زہریلی نہیں

پاکستان میں چھپکلیوں کی 85اقسام، کوئی زہریلی نہیںپاکستان میں چھپکلیوں کی 85اقسام، کوئی زہریلی نہیں

لاہورٜ ہمارے یہاں عام طورپر چھپکلیوں کو زہریلا اور منحوس تصور کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگ نہ صرف چھپکلیوں کو مار دیتے ہیں جبکہ گھروں میں پائی جانیوالی چھپکلیوں سے خواتین بہت زیادہ ڈرتی بھی ہیں۔ ملک کے معروف ہرپیٹالوجسٹ ڈاکٹر وسیم احمد خان نے بتایا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ چھپکلیاں زہریلی ہوتی ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جتنی بھی چھپکلیاں پائی جاتی ہیں ان میں سے صرف ایک چھپکلی زہریلی ہے جو سینٹرل امریکہ میں پائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں85اقسام کی چھپکلیاں ہیں یہ سب بے ضرر ہیں۔ چھپکلی اگر دودھ یا کھانے میں گر جائے تو اس سے کھانا اور دودھ زہریلانہیں ہوتا۔ ایسا دودھ پینے یا کھانا کھانے سے قے آسکتی ہے۔ فوڈ پوائزنگ ہوسکتی ہے یا کوئی معمولی الرجی ہوسکتی ہے لیکن موت نہیں۔ فوڈ پوائزنگ اور الرجی بھی اس وجہ سے کیونکہ چھپکلیاں گندی جگہوں پر گھومتی ہیں تاہم وہ خود زہریلی نہیں ہوتی ہیں۔ بعض ممالک میں چھپکلیوں کوایک پالتو جانور کے طورپر پالابھی جاتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟