01 دسمبر 2021
تازہ ترین
یو ٹیوب پر ڈس لائیک کی تعداد ظاہر نہ کرنیکا آپشن

یو ٹیوب پر ڈس لائیک کی تعداد ظاہر نہ کرنیکا آپشن

کیلفورنیاٜ یوٹیوب نے اپنے ویڈیو انٹرفیس میں ایک اہم تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو پر ناپسندیدگی ٟ ڈس لائیکٞ آپشن کو دوسروں سے چھپاکر پرائیوٹ کیا جائے گا۔ یوٹیوب کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد شعوری طور پر ڈس لائیک کی بدولت کسی ویڈیو کی بے قدری کر رہی ہے۔ یوٹیوب کے مطابق ڈس لائیک کو حملوں میں بطور ہتھیار بھی استعمال کیا جارہا ہے اور ویڈیوز کی قدروقیمت کو گھٹایا جارہا ہے۔ ناظرین کے گروہ اپنی تعداد کے بل پر ڈس لائیک بٹن استعمال کرتے ہیں اور اسے کسی گیم میں سکور بورڈ کی طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ بسا اوقات ویڈیو پر ناپسندیدگی کا بٹن صرف اس لیے دبایا جاتا ہے کہ انہیں اس کا تخلیق کار پسند نہیں ہوتا اس میں ذاتی رنجش کے علاوہ موضوع سے بیزارگی بھی شامل ہوسکتی ہے۔ جبکہ تمام افراد کو اظہار کا موقع دینا ہی یوٹیوب کا مشن ہے، کمپنی نے اپنے بیان میں کہا۔ اب اس سال کے آغاز میں بعض چینل پر تجرباتی طور پر ڈس لائیک کی تعداد کو پرائیوٹ کیا گیا تھا۔ یوٹیوب کے مطابق اس طرح ڈس لائیک بڑھانے کی شعوری مہمات میں کمی دیکھی گئی۔ تاہم ناظرین کو یوٹیوب بٹن دکھائی دے گا لیکن اس کی گنتی سامنے نہیں آئے گی۔ اس طرح ویڈیو کی ٹارگٹ ناپسندیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یوں ڈس لائیک کے سیلاب کو روکنا ممکن ہوسکے گا۔ یوٹیوب کے مطابق چھوٹے یوٹیوبرپر اکثر ڈس لائیک حملے ہوتے ہیں اور شروع میں ہی انہیں ناکام بنایا جاتا ہے۔ جب اس پر مزید غور کیا گیا تو یوٹیوب نے یہ رحجان بھی نوٹ کیا ہے۔ یوٹیوب کے مطابق مخالفین اپنے حریف برانڈ اور فلم ٹریلر پر ڈس لائیک کے ذریعے اسے ناکام بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کا یہ اثر بہت حقیقی ہوتا ہے۔ اسی طرح بھارت میں مشہور یوٹیوبر اور ٹک ٹاکرز کے درمیان تنازع دیکھا گیا تھا جس میں دونوں گروہوں نے ایک دوسرے کو ڈس لائیک سے نیچا دکھایا تھا بلکہ اس کی زد میں خود ایپس بھی آگئی تھیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟