01 دسمبر 2021
تازہ ترین
ن لیگ نے ہمیشہ اداروں پر حملہ کیا، سیاسی مافیا کیسز سے بچنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، عمران خان

ن لیگ نے ہمیشہ اداروں پر حملہ کیا، سیاسی مافیا کیسز سے بچنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، عمران خان

اسلام آبادٜ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے۔ وزیراعظم کے زیر صدارت حکومتی رہنمائوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گلگت بلتستان کے سابق جج کے بیان حلفی کے معاملے پر غور کیا گیا، مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر اور بیرسٹر علی ظفر نے معاملے پر قانونی نکات کی بریفنگ دی۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ اس پلان کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے، بیان حلفی کا مقصد مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف کیسز کو متنازعہ بنانا ہے۔ بیرسٹر طفر علی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے پر توہین عدالت بنتی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا۔ سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟