01 دسمبر 2021
تازہ ترین
آئندہ 15 روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

آئندہ 15 روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

اسلام آبادٜ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود آئندہ پندرہ روز کے لیے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کے پیر کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باوجود وزیراعظم  نے 16نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ مفاد عامہ کے پیش نظر کیا گیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کا بوجھ حکومت سیلز ٹیکس کی شرح میں ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ذرائع سے برداشت کرے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟