01 دسمبر 2021
تازہ ترین
ڈالر 178روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر 178روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچیٜ ڈالر کی اونچی پرواز کے سبب انٹر بینک نرخ 175 اور اوپن مارکیٹ ریٹ 178 سے بھی زائد ہوگئے۔ آئی ایم ایف پروگرام  کی بحالی میں تاخیر، حکومت اور آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی بحالی سے متعلق صورتحال واضح نہ ہونے جیسے عوامل کے باعث جمعہ کو بھی ڈالر کی تیز رفتار اڑان برقرار رہی جس کے سبب ڈالر کے انٹربینک ریٹ 175 روپے اور اوپن مارکیٹ نرخ 178 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 176 روپے سے بھی تجاوز کرگئے تھے تاہم اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ گھٹنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.62 روپے کے اضافے سے 175.72 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1.50 روپے کے اضافے سے 178 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟