01 دسمبر 2021
تازہ ترین
مہنگائی پر قابو پا لیں گے، وزیراعظم کا ایک بار پھر نہ گھبرانے کا مشورہ

مہنگائی پر قابو پا لیں گے، وزیراعظم کا ایک بار پھر نہ گھبرانے کا مشورہ

اسلام آبادٜ وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومتی ٹیم کو ایک بار پھر نہ گھبرانے کا مشورہ دیا اور کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔ وزیراعظم کے زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کور کمیٹی ارکان کو احساس راشن پروگرام پر بریفنگ دی گئی کہ احساس راشن پروگرام سے دو کروڑ خاندانوں کو آٹا، چینی اور دالیں سستی ملیں گی، شرکا کو اجلاس میں ملک بھر میں اشیا پر سبسڈی دینے کے حوالے سے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب اور خیبر پختوانخوا نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی جبکہ کور کمیٹی کو کامیاب پاکستان پروگرام پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کل کے ٹی ٹونٹی میچ میں ہماری پراعتماد ٹیم جیسے ہی خوف کا شکار ہوئی تو بائولنگ غلط ہونے لگی، ٹیم آخر تک پراعتماد رہتی تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔ وزیراعظم نے ویلفیئر کے حکومتی اقدامات کو عوام تک پہنچانے پر زور دیا اور اپنی ٹیم سے سوال کیا کہ ویلفیئر کے اتنے کام ہو رہے ہیں، عوام تک کیوں نہیں پہنچا پا رہے؟ لوگوں کو آسان الفاظ میں بتائیں کہ حکومت ان کے لئے کیا کر رہی ہے، عام آدمی کا ریلیف اس وقت حکومت کی توجہ کا مرکز ہونا چاہئے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟