01 دسمبر 2021
تازہ ترین
سعد رضوی، کارکنوں کیخلاف 40مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

سعد رضوی، کارکنوں کیخلاف 40مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

لاہورٜ پنجاب حکومت تحریک لبیک پاکستان ٟ ٹی ایل پیٞ کے سربراہ سعد رضوی سمیت دیگر کارکنوں کے خلاف 40مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کے حوالے سے پنجاب حکومت سے رائے طلب کی تھی، جس پر پنجاب کابینہ کو تھرو سرکولیشن سمری پر منظوری لینے کا فیصلہ کیا اور پنجاب کابینہ کے 18وزرا نے ٹی ایل پی پر عائد پابندی ہٹانے کی سفارش کردی تھی۔ دوسری طرف حکومت پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی اور دیگر کارکنوں کے خلاف 40مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور پنجاب حکومت کی جانب سے مقدمات واپس لینے سے متعلق اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سعد رضوی اور دیگر افراد کے خلاف 20وہ مقدمات واپس لئے جائیں گے جن کی سزا 3سال یا 3سال سے کم ہے اور دوسرے مرحلے میں 5سال یا اس سے کم والے مقدمات واپس لئے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کے خلاف مقدمات کو قانونی طریقے سے دیکھا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت نے مقدمات واپس لینے سے متعلق اقدامات شروع کر دئیے گئے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟