01 دسمبر 2021
تازہ ترین
برطانیہ میں ٹینک کی ٹیکسی سروس شروع، کرایہ 1000ڈالر

برطانیہ میں ٹینک کی ٹیکسی سروس شروع، کرایہ 1000ڈالر

لندنٜ برطانوی شخص نے دنیا کی منفرد اور انوکھی ٹینک ٹیکسی سروس شروع کردی جو دنیا کی مہنگی ترین ٹیکسی سروس ہے اور اس کا کرایہ کم از کم 1000ڈالر رکھا گیا ہے۔ برطانوی شہر ناروچ سے تعلق رکھنے والے شہری مرلن بیچلر کا یہ ٹینک درحقیقت ایک بکتر بند گاڑی ہے جس کےنیچے ٹینک کی طرح زنجیر لگی ہے۔ مرلن نے اسے خرید کر اس کی مرمت کی ہے جس پر کل 35ہزار ڈالر کی رقم خرچ ہوئی ہے اور اب لوگ بڑے شوق سے اس پرسوار ہوکر شادیوں میں جاتے ہیں یا پھر اسے جنازوں کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ پہلے پڑوسیوں، پھر دوستوں، اور دوستوں کے دوستوں کے بعد عام افراد نے ان سے رابطہ کیا اور سب اس میں سوار ہونا چاہتے تھے۔ اب وہ خاص تقاریب، شادیوں اور جنازوں وغیرہ میں اپنی گاڑی نکالتے ہیں اور ایک چکر کے 1000ڈالر لیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ سروس خالص تفریحی مقاصد کے لیے ہے کیونکہ جب وہ اور ان کے مسافر سڑک سے گزرتے ہیں تو لوگ انہیں مسرت سے دیکھتے ہیں اور ہاتھ ہلاتے ہیں۔ مرلِن کے مطابق اس ٹینک نما سواری کے انشورنس اخراجات ان کی خاندانی ہونڈا سوک گاڑی سے بھی کم ہیں۔ بسا اوقات بچے اس میں بیٹھ کر خریداری کرنے بھی جاتے ہیں۔ اب مرلن کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح سیر و تفریح، سالگرہ اور دیگر تقاریب کے لیے انہیں لائسنس مل جائے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟