30 نومبر 2021
تازہ ترین
محمد رضوان کیلنڈر ایئر میں 1000رنز بنانیوالے پہلے کھلاڑی بن گئے

محمد رضوان کیلنڈر ایئر میں 1000رنز بنانیوالے پہلے کھلاڑی بن گئے

دبئیٜ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کیلنڈر ایئر میں 1000رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی۔ اس میچ کی خاص بات یہ رہی کہ محمد رضوان نے 20 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کرلئے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیا ک خلاف میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 39رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ انہوں نے اس میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے بھارت کے ویرات کوہلی کو ایک اور ریکارڈ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بابر اعظم 62 اننگز میں 2500 رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے جبکہ اس سے قبل ویرات کوہلی نے 68 اننگز میں 2500 رنز بنائے تھے


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟