30 نومبر 2021
تازہ ترین
ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

لاہورٜ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے، ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ سٹیٹ بینک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 26پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 172روپے93 پیسے سے بڑھ کر 174 روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔ رواں مالی سال میں ڈالر 10اشاریہ 6 فیصد مہنگا ہوگیا، ڈالر کی قدر میں اضافے سے قرضوں کا بوجھ 1800 ارب روپے بڑھ گیا۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے 20پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176روپے 50پیسے کا ہوگیا۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟