30 نومبر 2021
تازہ ترین
درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آبادٜ اوگرا نے نومبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ٟ اوگراٞ نے نومبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.1037ڈالر کمی ہوئی ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.1021ڈالر فی یونٹ کمی ہوئی جبکہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.6791ڈالر فی یونٹ مقرر کردی گئی۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.4259ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر، اکتوبر میں ایل این جی کی قیمت 15.7828ڈالر فی یونٹ تھی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر اکتوبر میں ایل این جی کی قیمت 15.5280ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟