01 دسمبر 2021
تازہ ترین
ٹی 20ورلڈ کپ سیمی فائنلٜ پاکستان کو آسٹریلیا پر نفسیاتی برتری حاصل

ٹی 20ورلڈ کپ سیمی فائنلٜ پاکستان کو آسٹریلیا پر نفسیاتی برتری حاصل

لاہورٜ ساتویں آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ٹیم پاکستان کو حریف آسٹریلیا پر نفسیاتی برتری حاصل ہے جبکہ ناقابل شکست شاہینوں کا دبئی کی ہوم کنڈیشنز میں ریکارڈ ہولڈر پلیئرز کے ساتھ میدان میں اترنا ہی جیت کا نشان ہو گا۔ میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ انگلینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دیکر فیصلہ کن معرکے میں پہنچ چکا ہے جبکہ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آسٹریلیا اور پاکستان کے میچ کے بعد ہوگا۔ ٹی 20ورلڈکپ کے پہلے پانچوں میچز میں ناقابل شکست اور شاہین آفریدی، حارث رئوف، آصف علی، محمد رضوان اور شعیب ملک کا الگ الگ مین آف دی میچ ہونا مثالی ہے۔ فتوحات کے چیمپئن اور انفرادی کارکردگی کے ماہر بابر اعظم اور متحدہ عرب امارات کی ہوم کنڈیشنز کا ایڈوانٹیج اضافی ہو گا۔ اعداد و شمار کے اعتبار سے 2007سے 16تک کے ٹی 20ورلڈکپ ایونٹس میں دونوں ٹیمیں چھ بار آمنے سامنے آئیں اور تین، تین میچ جیت کر ہم پلہ ہیں۔ اس فارمیٹ کے تمام انٹرنیشنل مقابلوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے جبکہ ٹیم پاکستان نے 23میں 12میچ جیتے اور اسے 9میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟