30 نومبر 2021
تازہ ترین
ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

لاہورٜ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا، امریکی کرنسی کی قیمت 172روپے سے تجاوز کر گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھائو کے بعد بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ دیکھا گیا، قدر میں 1روپیہ 12پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 170روپے 51پیسے سے بڑھ کر 171روپے 63پیسے ہوگئی ہے۔ اُدھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپیہ 80پیسے مہنگا ہو کر 174روپے 80پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟