01 دسمبر 2021
تازہ ترین
لاوارث کتا 42لاکھ روپے میں نیلام

لاوارث کتا 42لاکھ روپے میں نیلام

بیجنگٜ چین میں ایک آن لائن نیلامی میں ایک لاوارث کتا ایک لاکھ 60ہزار یوآن ٟ42لاکھ پاکستانی روپےٞ میں نیلام ہوگیا، جو سات سال سے بیجنگ میں پالتو جانوروں ایک ٹریننگ سینٹر میں رہ رہا تھا۔ تفصیل کے مطابق یہ جاپانی کتوں کی نسل شیبا اِنو سے تعلق رکھتا ہے جسے ایک نامعلوم شخص 2014میں بیجنگ میں پالتو جانوروں کے تربیتی مرکز میں چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ بتاتے چلیں کہ شیبا اِنو کے نام سے ایک نئی کرپٹو کرنسی بھی پچھلے ایک سال سے موجود ہے جس کا آغاز جاپان سے ہوا۔ فی الحال اس کرنسی کی قیمت بہت کم، یعنی صرف 0.9پاکستانی پیسے جتنی ہے۔ جب اس کتے کو تربیتی مرکز میں چھوڑ کر جانے والا شخص کئی دنوں تک واپس نہیں آیا تو انتظامیہ نے اس نامعلوم شخص کے خلاف مقامی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا تاکہ اسے ڈھونڈ کر اس کتے کی دیکھ بھال پر آنے والے اخراجات وصول کیے جائیں۔ چھان بین کے باوجود وہ نامعلوم شخص کہیں نہیں ملا اور اسی تگ و دو میں آٹھ سال گزر گئے۔ البتہ، اسی دوران یہ معصوم سا کتا اپنی من موہنی حرکتوں سے تربیتی مرکز کے عملے کو محظوظ کرنے لگا۔ عملے نے اس کا نام ڈینگ ڈینگ رکھ دیا اور اس کی ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرانا شروع کر دیں۔ اس طرح چند سال میں ڈینگ ڈینگ چینی سوشل میڈیا پر مشہور ہوگیا۔ چند ماہ پہلے بیجنگ کی عدالت نے ڈینگ ڈینگ کو حتمی طور پر لاوارث قرار دیتے ہوئے نیلام کرنے کا حکم دیا، تاکہ اس کی نیلامی کی رقم سے تربیتی مرکز کو اپنی خرچ کردہ رقم واپس مل سکے۔ دیکھتے ہی دیکھتے ڈینگ ڈینگ کو خریدنے کے خواہش مندوں کا تانتا بندھ گیا اور لوگ بڑھ چڑھ کر اس کی بولی لگانے لگے۔ مسلسل 29گھنٹے جاری رہنے والی اس آن لائن نیلامی کا اختتام تب ہوا کہ جب ایک نامعلوم شخص نے اسے 160000یوآن ٟ42لاکھ پاکستانی روپےٞ کی بولی لگا کر خرید لیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟