01 دسمبر 2021
تازہ ترین
انگلینڈ کا دورہ ری شیڈول، اگلے سال 7ٹی ٹونٹی میچ پاکستان میں کھیلنے کو تیار

انگلینڈ کا دورہ ری شیڈول، اگلے سال 7ٹی ٹونٹی میچ پاکستان میں کھیلنے کو تیار

لاہورٜ انگلینڈ نے اگلے سال 7ٹی ٹونٹی میچز پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھر لی۔ انگلش کرکٹ بورڈ حکام نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ دورہ پاکستان میں 7میچ کھیلے گی اور اگلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی۔ ای سی بی چیف ایگزیکٹو ٹام ہیرسن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ شاندار تعلقات کا خواہاں ہے۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے مطابق انگلینڈ کا دو اضافی ٹی ٹونٹی میچ کھیلنا خوش آئند ہے اور شائقین کرکٹ کے لئے بہترین خبر ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟