01 دسمبر 2021
تازہ ترین
بچوں کو پھل، سبزیاں کھلائیں، دماغ مضبوط بنائیں

بچوں کو پھل، سبزیاں کھلائیں، دماغ مضبوط بنائیں

لندنٜ ایک نئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ بچوں کو پھلوں اور سبزیوں کی بڑی مقدار کھلائی جائیں تو دماغ پر اس کے بہترین نتائج مرتب ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ایسٹ اینجلیا کے ماہرین نے 50سکولوں کے 9ہزار بچوں پر ایک طویل سروے کیا ہے جس میں کہا گیا ہے خواہ ناشتہ ہو یا دوپہر کا کھانا، بچوں کو پھل اور سبزیاں کھلائی جائیں تو ان کی دماغی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور اکتساب کا عمل مضبوط ہوتا ہے۔ برطانیہ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں بالخصوص برطانیہ کے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں سے ہزاروں بچوں کو شامل کیا گیا۔ اس تحقیق میں کئی اداروں نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ تحقیق کے دوران جن بچوں نے ایک روز میں پھل اور سبزیوں کے چار سے پانچ حصے کھائے انہوں نے ذہنی تندرستی کے تمام ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کئے۔ تحقیق کے مطابق بچوں کی دماغی صلاحیت پوری زندگی کے فیصلوں پر اثرانداز ہوتی ہے جسے ابتدائی عمر میں بھی ہی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ مقالے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ والدین اس پر توجہ دیں اور سکول اپنی ترجیحات میں پھل اور سبزیوں کو ضرور شامل کریں۔ جامعہ ایسٹ اینجلیا کی پروفیسر ایلسا ویلچ کے مطابق سوشل میڈیا اور جدید سکولوں کا تعلیمی کلچر بچوں کے دماغ پر دبائو ڈال کر انہیں کم دماغی کی عادات کی جانب دھکیل رہا ہے، اگرچہ پھلوں اور سبزیوں کی افادیت پہلے سے ہی معلوم ہے لیکن اب اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ مناسب غذا بچوں کی دماغی اور نفسیاتی صحت پر اثرانداز ہوتی ہے جس کا ایک بڑا مطالعہ کیا گیا ہے۔ یہ سروے 2017ئ میں شروع کیا گیا۔ اس کے بعد بچوں کو ان کی دماغی صحت، خوشی، اطمینان، اور پرسکون ذاتی تعلقات والے معیاری دماغی ٹیسٹ سے گزارا گیا۔ سروے میں بچوں نے سوال نامے بھر کر کھانے کی عادات سے آگاہ کیا۔ ان میں 28فیصد بچوں نے پھل اور سبزیوں کی تجویز کردہ ٟ دن میں پانچ مرتبہ پھل اور سبزیوں کا استعمالٞ مقدار کھانے کا اعتراف کیا۔ اوسطاً دس میں سے ایک بچے نے کسی قسم کی پھل یا سبزی نہ کھانے کا اعتراف کیا۔ ماہرین نے تمام بچوں کو کئی ٹیسٹ سے گزارا تو معلوم ہوا کہ بچے خواہ پرائمری جماعت میں ہوں یا پھر ثانوی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں، ان سب میں دیگر کے مقابلے میں بہتر دماغی صلاحیت دیکھی گئی۔ ماہرین کے مطابق ناشتے اور دوپہر کے وقت پھل اور سبزی کھانے سے بچوں کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے اور اس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا گیا ہے۔ اس تحقیق میں جنک فوڈ اور میٹھے مشروبات کی خرابیاں بھی سامنے آئیں اور معلوم ہوا کہ اس سے ذہنی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟