01 دسمبر 2021
تازہ ترین
ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ہونے لگا

ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ہونے لگا

لاہورٜ ملک بھر میں مسلسل کم ہونے والی امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے اربوں ڈالر کی امداد موصول ہونے کے بعد ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو مل رہی تھی، ایک موقع پر مارکیٹ میں امریکی کرنسی 175روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی تھی تاہم امداد ملنے کے بعد ایک ہفتے کے دوران قیمت 170روپے سے نیچے آ گئی تھی، تاہم گزشتہ دو کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سٹیٹ بینک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 50پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 170.01پیسے سے بڑھ کر 170روپے 51پیسے ہو گئی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟