01 دسمبر 2021
تازہ ترین
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20سیریز،18رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20سیریز،18رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

لاہورٜ بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی 20میچز پر مشتمل سیریز کے لئے 18رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ میں شریک قومی سکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے گفتگو کے بعد اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لیے سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوجوان بیٹرز حیدر علی اور خوشدل شاہ کے علاوہ ان فارم بیٹر افتخار احمد کو مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ دورے میں شامل دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ ٹی 20سیریز کے تینوں میچ 19، 20اور 22نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم مینجمنٹ کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ میتھیو ہیڈن کی مصروفیات پہلے سے طے شدہ تھی۔ بابر اعظم ٟ کپتانٞ شاداب خان ٟ نائب کپتانٞ آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رئوف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان ٟ وکٹ کیپرٞ، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد ٟ وکٹ کیپرٞ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، شعیب ملک اور عثمان قادر سکواڈ میں شامل ہیں۔ منصور رانا ٟ منیجرٞ، ثقلین مشتاق ٟ عبوری ہیڈ کوچٞ، شاہد اسلم ٟ اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچٞ، ورنن فلینڈر ٟ بائولنگ کنسلٹنٹٞ، کلف ڈیکن ٟ فزیو تھراپسٹٞ، ڈریکس سائمن ٟ سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچٞ، عبدالمجید ٟ فیلڈنگ کوچٞ، طلحہٰ اعجاز ٟ ٹیم اینالسٹٞ، کرنل ٟ رٞ محمد عمران ٟ سکیورٹی منیجرٞ، ابراہیم بادیس ٟ میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجرٞ، ڈاکٹر نجیب سومرو ٟ ٹیم ڈاکٹرٞ اور ملنگ علی ٟ مساجرٞ ہونگے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟