30 نومبر 2021
تازہ ترین
سپر فالوزٜ ٹوئٹر سے پیسہ کمانے کا منفرد طریقہ

سپر فالوزٜ ٹوئٹر سے پیسہ کمانے کا منفرد طریقہ

سلیکان ویلیٜ گوگل، فیس بُک اور انسٹاگرام کی طرز پر ٹوئٹر نے بھی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کےلئے پیسہ کمانے کے مواقع متعارف کرا دیئے ہیں۔ مطلب یہ کہ اب آپ بھی دنیا کے سب سے بڑے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم سے پیسہ کما سکتے ہیں، بشرطیکہ ٹوئٹر پر آپ کے چاہنے والوں یعنی فالوورز کی تعداد زیادہ ہو۔ فی الحال ٹوئٹر پر پیسہ کمانے یا مونیٹائزیشن کےلئے چند ایک پروگرام ہی موجود ہیں جو حالیہ چند مہینوں کے دوران آزمائشی طور پر شروع کیے گئے ہیں۔ اگرچہ ان کا دائرہ کار ابھی صرف امریکا تک محدود ہے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ دوسرے ملکوں میں رہنے والے بھی ان سے مستفید ہوسکیں گے۔ ٹوئٹر سے پیسہ کمانے کےلئے ایسا ہی ایک پروگرام سپر فالوز کہلاتا ہے جو اس سال یکم ستمبر سے شروع کیا گیا ہے۔ اگر کسی ٹوئٹر صارف کی عمر 18سال سے زیادہ ہو، اس کا ٹوئٹر اکائونٹ تین ماہ یا اس سے پرانا ہو، اس کے فالوورز کی تعداد کم از کم دس ہزار ہو اور وہ پورے مہینے میں 25یا زیادہ ٹویٹس کرتا ہو تو وہ اس پروگرام سے پیسہ کما سکتا ہے۔ اس کے تحت آپ اپنی کچھ ٹویٹس کو دیکھنے کا معاوضہ وصول کرتے ہیں، یعنی آپ کے فالوورز میں سے صرف وہی فرد ان ٹویٹس کو دیکھ سکے گا جو آپ کو ماہانہ فیس دے گا۔ یہ فیس 2.99ڈالر، 4.99ڈالر، یا 9.99ڈالر ماہانہ ہوسکتی ہے۔ ٹوئٹر بلاگ کے مطابق، اگر اس پروگرام کے ذریعے آپ کی آمدنی 50ہزار ڈالر سے کم ہے تو ٹوئٹر اس میں سے صرف 3فیصد حصہ رکھے گا، لیکن اگر یہ 50ہزار ڈالر یا اس سے زیادہ ہے تو پھر ٹوئٹر کا حصہ 20فیصد ہوجائے گا۔ البتہ یہ پروگرام فی الحال صرف آئی او ایس ٟ آئی فونٞ صارفین کےلئے ہے جو امریکی شہری ہوں۔ لہذا انہیں سپر فالوز پروگرام سے ہونے والی آمدنی میں ایپل کے  ایپ سٹور کو بھی حصہ دینا پڑے گا جو 33فیصد تک ہوسکتا ہے۔ یعنی اس پروگرام سے پیسہ کمانے والوں کو عملاً اپنی کمائی ہوئی رقم کا صرف 65فیصد حصہ ہی ملے گا۔ اگر یہ سپر فالوز پروگرام اپنے اس ابتدائی اور آزمائشی مرحلے میں کامیاب رہا تو اسے اینڈروئیڈ کے علاوہ دوسرے ملکوں کےلئے بھی شروع کر دیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟