01 دسمبر 2021
تازہ ترین
سعودی عربٜ پرواز میں عجائب گھر کا نظارہ

سعودی عربٜ پرواز میں عجائب گھر کا نظارہ

ریاضٜ سعودی عرب سے تاریخی شہر العُلا جانے والی پرواز میں مسافروں کو فضا میں عجائب گھر کا نظارہ کرایا جائے گا۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق آسمان یا فضاؤں میں دنیا کے پہلے میوزیم کا نظارہ کرنے کے لیے سعودی ایئرلائن اور العُلا کے اشتراک سے پہلی پرواز میں مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس پرواز کا اہتمام تاریخی شہر العُلا اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پرواز میں آثار قدیمہ کے صرف ایک چھوٹے سے حصے کی نشاندہی کی گئی ہے اور وہاں سے کھدائی کے دوران ملنے والے نوادرات کا ایک نمونہ بھی دکھایا جس پر اس وقت ماہرین تحقیق کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں اس پرواز کے دوران ڈسکوری چینل کی دستاویزی فلم قدیم عرب کے معمار کو بھی نشر کیا گیا، جس میں عالمی ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم کو سعودی عرب میں قدیم پتھر کے ڈھانچے کے ایک سیٹ کی تحقیقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ العُلا 2ہزار سال قدیم شہر ہے جو مدائن صالح کے شاندار شاہانہ مقبروں کے لیے شہرت رکھتا ہے۔ یہاں قبل اسلام کے باشندے نباطین آباد تھے جنھوں نے پہاڑوں کی چٹانوں کو تراشا تھا اور پڑوسی ملک اردن میں بترائ کا شہر بھی تعمیر کیا تھا۔ اب یہاں فرانسیسی اورسعودی ماہرین آثارقدیمہ کی ایک ٹیم پانچ مختلف مقامات پر دادانی اور لحیانی تہذیبوں کی آثار جاننے کے لیے کھدائی کر رہے ہیں۔ یہ دونوں تہذیبیں 2000سال قبل پھلی پھولی تھیں اوراہم علاقائی طاقتیں سمجھی جاتی تھیں۔ العُلا میں ہونے والی اس کھدائی کے دوران تاریخ کے کئی سربستہ رازوں سے پردہ اُٹھ رہا ہے۔ اسکائی میوزیم فلائٹ انہی تحقیقات سے روشناس کرانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟