01 دسمبر 2021
تازہ ترین
انسانی جسم میں نئی اور قدرتی اینٹی بایوٹکس کی دریافت

انسانی جسم میں نئی اور قدرتی اینٹی بایوٹکس کی دریافت

پنسلوانیاٜ امریکی سائنسدانوں نے انسانی جسم میں قدرتی طور پر پائے جانے والے ایسے درجنوں نئے پیپٹائیڈ مرکبات دریافت کیے ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے طاقتور ضد حیوی ادویہ ٟ اینٹی بایوٹکسٞ بنائی جاسکیں گی۔ واضح رہے کہ اینٹی بایوٹکس کے خلاف جرثوموں ٟ بیکٹیریاٞ میں بڑھتی ہوئی مزاحمت ایک سنگین طبّی مسئلے کی صورت اختیار کرتی جارہی ہے جسے حل کرنے کےلیے ماہرین ہر ممکن طریقہ آزمانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ایسی ہی کوششوں میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے سیزر ڈی لا فیونتے نونیز اور ان کے ساتھیوں نے مصنوعی ذہانت اور طاقتور کمپیوٹروں کی مدد سے اب تک دریافت شدہ تمام انسانی پروٹینز کا ڈیٹابیس کھنگالا۔ اس تلاش کا مقصد ایسے نئے پیپٹائیڈز دریافت کرنا تھا جو ممکنہ طور پر جراثیم کش خصوصیات رکھتے ہوں۔ طبّی زبان میں انہیں اینٹی مائیکروبیئل پیپٹائیڈز یا مختصراً اے ایم پیز (AMPs)کہا جاتا ہے۔ پہلے مرحلے میں انہیں 2603نئے امیدوار اے ایم پیز ملے۔ مزید تفصیلی اور محتاط مطالعے کے بعد، ان میں سے 55ایسے اے ایم پیز شناخت ہوئے جن میں جراثیم کش خصوصیات کا امکان سب سے زیادہ محسوس ہوا۔ ان پیپٹائیڈز کو بیماریاں پھیلانے والے بیکٹیریا کی آٹھ سخت جان اور ڈھیٹ اقسام کے خلاف آزمایا گیا تو ان میں سے 35پیپٹائیڈز نے جراثیم کش خصوصیات کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ یہی نہیں بلکہ جسم کے مختلف حصوں میں قدرتی طور پر پائے جانے والے دوسرے پیپٹائیڈز کے ساتھ مل کر ان اے ایم پیز کی جراثیم کش صلاحیت میں 100گنا اضافہ ہوگیا۔ چوہوں پر مزید تجربات میں ان نئے دریافت شدہ اے ایم پیز نے نہ صرف موجودہ طاقتور اینٹی بایوٹکس سے بھی بہتر کارکردگی دکھائی، بلکہ ان کے استعمال پر کوئی منفی اور زہریلے ضمنی اثرات ٟ سائیڈ ایفیکٹسٞ بھی سامنے نہیں آئے۔ ریسرچ جرنل نیچر بایومیڈیکل انجینئرنگ کے تازہ شمارے میں نونیز اور ان کے ساتھیوں نے بتایا ہے کہ نئے پیپٹائیڈز کسی بھی خطرناک جرثومے کی جھلی ٟ میمبرینٞ پھاڑ کر اسے ہلاک کردیتے ہیں۔ پیپٹائیڈز کے حملے کے خلاف بیکٹیریا اپنی اگلی نسلوں میں بھی مزاحمت پیدا کرنے کے قابل نہیں ہو پاتے۔ مطلب یہ کہ ان پیپٹائیڈز کو استعمال کرکے ایسی نئی ضد حیوی ادویہ ٟ اینٹی بایوٹکسٞ بنائی جاسکیں گی جو موجودہ اینٹی بایوٹکس سے زیادہ م¶ثر ہوں گی، جبکہ خطرناک جراثیم ان کے خلاف مزاحمت بھی پیدا نہیں کر سکیں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟