01 دسمبر 2021
تازہ ترین
حکومت کا ایل این جی کا مہنگا ترین کارگو خریدنے کا فیصلہ

حکومت کا ایل این جی کا مہنگا ترین کارگو خریدنے کا فیصلہ

اسلام آبادٜ حکومت نے ایل این جی کا مہنگا ترین کارگو خریدنے کا فیصلہ کر لیا، نومبر کیلئے ایک ایل این جی کارگو 30.65ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدا جائے گا۔ موسم سرما میں ممکنہ گیس بحران سے بچنے کی حکومتی کوشش ، حکومت نے دو عالمی کمپنیوں کی جانب سے ایل این جی کارگو فراہم نہ کرنے کے بعد تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ایل این جی کارگوز 19سے 20نومبر اور 26سے27نومبر کو پہنچنے تھے۔ دونوں کارگوز کیلئے پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کی جانب سے ہنگامی ٹینڈر جاری کیے گئے تھے، ایل این جی سپلائرز کی جانب سے ٹینڈرز پر سپلائی کیلئے 31ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں آئی تھیں۔ پی ایل ایل نے26 سے27 نومبر کیلئے 30.65ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو والا کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب حکومتی سطح پر 19سے20نومبر کے لئے ایل این جی کارگوز کے حصول کیلئے کوششیں جاری ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟