01 دسمبر 2021
تازہ ترین
جنوبی افریقہ جیت کر بھی ورلڈ کپ سے باہر، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جنوبی افریقہ جیت کر بھی ورلڈ کپ سے باہر، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

دبئی ٟ جہان پاکستان نیوزٞ متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سپر 12مرحلے کے گروپ 1کے آخری دو میچ کھیلے گئے، دونوں ہی میچ سنسنی خیز ثابت ہوئے کیوں کہ ان دونوں میچز کے نتائج نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ کرنا تھا۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سپر 12مرحلے میں گروپ 1کے آخری میچ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ شارجہ میں ہوا جس میں جنوبی افریقہ نے 10رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کر سکا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے راسی ڈسن نے 60گیندوں پر ناقابل شکست 94اور ایڈن مرکرم نے 25گیندوں پر 52 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ مرکرم نے رواں ورلڈ کپ کی دوسری تیز ترین ففٹی کی، تیز ترین بھارت کے کے ایل راہول نے کی تھی۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بنا سکا۔ انگلینڈ کو آخری اوور میں 14رنز درکار تھے تاہم کیگیسو ربادا نے ابتدائی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کرکے میچ انگلینڈ سے چھین لیا اور یوں پروٹیز 10رنز سے کامیاب ٹھہرے۔ انگلینڈ کیخلاف میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 190رنز کا اچھا ہدف دیا تاہم پروٹیز کو ہدف کے دفاع میں تین مشکل اہداف بھی ملے۔ پہلا ہدف یہ تھا کہ وہ انگلینڈ کو 86یا اس سے کم پر آل آئوٹ کر دے اور آسٹریلیا کے ساتھ خود بھی سیمی فائنل میں پہنچ جائے۔ پروٹیز کو دوسرا ہدف یہ ملا کہ وہ انگلینڈ کو 106سے پہلے آئوٹ کر دے تاکہ انگلینڈ اگر سیمی فائنل میں پہنچنے تو ٹاپ پوزیشن پر نہیں بلکہ دوسرے نمبر کی ٹیم بنے اور جنوبی افریقہ ٹاپ پر فنش کرے۔ پروٹیز کیلئے تیسرا اور سب سے اہم ہدف یہ تھا کہ اگر اسے سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو وہ انگلینڈ کو 131یا اس سے کم پر آئوٹ کر دے تاکہ آسٹریلیا کم رن ریٹ کی وجہ سے باہر ہوجائے اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے۔ تاہم پروٹیز یہ تینوں اہداف حاصل نہ کر سکے نتیجتاً گروپ 1 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 10نومبر کو ابوظہبی جبکہ دوسرا 11نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟