30 نومبر 2021
تازہ ترین
سونے کی قیمت میں فی تولہ 2800 روپے اضافہ

سونے کی قیمت میں فی تولہ 2800 روپے اضافہ

لاہورٜ ملک بھر میں سونا خریدنے والوں کے لیے بری خبر ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ تفصیل کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 26امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1818ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ جانے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 23ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اُدھر 10گرام سونے کی قدر 2401روپے بڑھ کر ایک لاکھ 5ہزار 453روپے ہو گئی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟