30 نومبر 2021
تازہ ترین
آرٹ کا انوکھا شاہکار، 140ٹن مٹی سے بھرا اپارٹمنٹ

آرٹ کا انوکھا شاہکار، 140ٹن مٹی سے بھرا اپارٹمنٹ

نیو یارکٜ آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ نیویارک میں ایک اپارٹمنٹ میں 140ٹن زرخیز مٹی گزشتہ 20برس سے رکھی ہے اور اسے آرٹ کا ایک شاندار شاہکار قرار دیا جارہا ہے۔ نیویارک میں اسے ارتھ روم کا نام دیا گیا ہے جو ووسٹر سٹریٹ پر واقع ہے جسے 1977میں والٹر ڈی ماریا نے قائم کیا تھا۔ اسے انوکھا اور غیرمعمولی آرٹ قرار دیا گیا ہے۔ 1977میں ڈایا آرٹ فائونڈیشن نے ایک مقامی مصور والٹر ڈی ماریا کو بھرتی کیا تھا جس نے تمام کمروں کو ٹنوں مٹی سے بھردیا اور 1980 میں اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ والٹر اس سے قبل جرمنی میں ایسے ہی دو کمرے بنائے تھے۔ کمروں میں جاتے ہی مٹی کی خاص مہک محسوس ہوتی ہے۔ اگرچہ عام افراد اسے دیکھنے کے لیے آتے لیکن انہیں تصویر لینے اور مٹی پر پائوں رکھنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ لیکن مسلسل چالیس سال سے زائد عرصے تک مٹی کی اتنی بڑی مقدار کو سنبھالنا ایک بہت ہی مشکل کام ہے۔ اسے وقفے وقفے سے پانی دیا جاتا ہے، الٹ پلٹ کر ہموار کیا جاتا ہے اور کسی کونپل کے پھوٹ پڑنے پر اسے صاف بھی کیا جاتا ہے۔ یہاں موجود ایک میزبان 1989سے اس کا خیال رکھتے ہیں۔ وہ ایک کائونٹر پر بیٹھ کر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، ان کی تعداد نوٹ کرتے ہیں اور ان کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟