01 دسمبر 2021
تازہ ترین
کرونا علاج کیلئے فائزر کی نئی دوا 89فیصد م¶ثر

کرونا علاج کیلئے فائزر کی نئی دوا 89فیصد م¶ثر

واشنگٹنٜ فائزر نے بھی کووِڈ 19کا علاج کرنے والی گولی پیش کردی، جو اس بیماری کی شدت قابو میں رکھتے ہوئے ہسپتال میں داخلے اور موت کے امکان کو 89فیصد کم کرتی ہے۔ گزشتہ روز فائزر کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کووِڈ 19کی نئی دوا، جسے پیکس لووِڈ کا نام دیا گیا ہے، طبّی آزمائشوں میں ان کی توقعات سے زیادہ م¶ثر اور کامیاب ثابت ہوئی۔ پیکس لووِڈ کی یہ طبّی آزمائشیں یورپ، شمالی و جنوبی امریکہ، افریقہ اور ایشیا میں کی گئیں جن کےلئے کووِڈ 19کے تین ہزار مصدقہ مریض بطور رضاکار بھرتی کرنے کا منصوبہ تھا۔ تاہم 2100رضاکاروں سے غیرمعمولی حد تک امید افزا نتائج پر مزید بھرتیاں روک دی گئیں۔ طبّی آزمائشوں کے مروجہ طریقے ڈبل بلائنڈ پر عمل کرتے ہوئے، نصف رضاکاروں کو پانچ دن تک روزانہ بارہ بارہ گھنٹے کے وقفے سے پیکس لووِڈ کی ایک ایک خوراک ٟ گولی یا کیپسول کی شکل میںٞ کھلائی گئی۔ غیرمعمولی طور پر کامیاب آزمائشوں کے بعد فائزر کا کہنا ہے کہ اب اس دوا کو ہنگامی حالات کے تحت ایف ڈی اے سے جلد از جلد منظور کرانے  کی تیاری جاری ہے، جس کی درخواست آئندہ چند دن میں دے دی جائے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟